ناظم جوکھیوں کا قتل حادثہ قرار،اراکان اسمبلی سمیت13ملزمان کو کلین چٹ
کراچی:ناظم جوکھیو قتل کیس، پولیس نے پیپلز پارٹی کے ایم این اے جام کریم اور ایم پی اے جام اویس سمیت 13ملزمان کو کلین چٹ دےدی، نام مقدمے سے خارج کروانے کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت میں چالان جمع کروایا گیا ہے۔چالان کے مطابق قتل ملزم میرعلی،حیدرعلی ،نیاز سالار کے درمیان جھگڑے میں غیر ارادی طور پر ہوا۔ناظم جوکھیو قتل کیس میں پولیس نے تمام ملبہ مقتول کی اہلیہ پر ڈال کر جان چھڑالی، انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع چالان کی کاپی نجی ٹی وی نے حاصل کرلی۔چالان میں کہا گیا ہے کہ مقتول کی بیوہ نے ناظم جوکھیو کے قتل کوحادثہ قرار دیا ہے، ناظم جوکھیو کے ورثا نے واقعے کو قتل قرار دیا، جام کریم، جام اویس سمیت 13ملزمان مقدمے میں ملوث نہیں پائے گئے۔پولیس چالان کے مطابق قتل ملزم میر علی،حیدر علی ،نیاز سالار کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں غیر ارادی طور پر ہوا، چالان میں ورثا نے تمام ملزمان کو اللہ کی خاطر معاف کرنا ظاہر کیا ہے۔


