آئی ایم ایف سے تعاون اور تعلق برقرار رکھنا چاہتے ہیں،مفتاح اسماعیل

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ساتویں جائزہ مذاکرات آج ہوں گے۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اس وقت آئی ایم ایف سے اجلاس کے لیے تیاری کر رہا ہوں، آئی ایم ایف سے تعاون اور تعلق برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے ساتویں جائزہ مذاکرات آج رات ہوں گے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف انکم ٹیکس سلیب میں رد و بدل کا مطالبہ بھی کر رہا ہے جبکہ آئی ایم ایف کو مختلف شعبوں کو حکومت پاکستان کی سبسڈی پر بھی اعتراض ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ توانائی کی قیمتوں میں اضافہ بھی آئی ایم ایف کے مطالبات میں شامل ہے، ساتویں جائزے کے مذاکرات کامیاب ہوئے تو پاکستان کو 1 ارب ڈالر قسط جاری ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں