سانحہ نوکنڈی،وزیر اعلیٰ بلو چستان کا ڈی سی چاغی، دالبندین اور تفتان کے اسسٹنٹ کمشنر کا فور ی تبادلہ کرنے کا حکم
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلو چستان نے چاغی میں ڈرائیور کے جاں بحق ہونے کے واقعہ سے پیدا کشیدہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری بلو چستان مطہر نیاز رانا کو ڈی سی چاغی اور دالبندین اور تفتان کے اسسٹنٹ کمشنر کا فور ی تبادلہ کرنے کا حکم دے دیا، پیر کو وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدو س بزنجو نے چاغی میں ڈرائیور کے جاں بحق ہونے کے واقعہ سے پیدا کشیدہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر رخشاں ڈویژن سے صورتحال پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی، وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدو س بزنجو نے چیف سیکریٹری بلو چستان مطہر نیاز رانا کو ڈی سی چاغی اور دالبندین اور تفتان کے اسسٹنٹ کمشنر کا فور ی تبادلہ کرنے کا حکم دے دیا، وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو نے اپیل کی کہ چاغی کے عوام پرسکون رہیں، انہوں نے کہاکہ ڈرائیور کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی،ڈرائیور کے لواحقین سے کسی قسم کی نا انصافی نہیں ہونے دی جائے گی


