بھل صفائی کیلئے پٹ فیڈر کینال میں پانی بند کیا گیا ، میر سکندر عمرانی
تمبو (انتخاب نیوز) صوبائی وزیر ریونیو بلوچستان میر سکندر خان عمرانی نے کہاہے کہ پانی قدرت کی بہت بڑی نعمت ہے جس کی ہم سب کو قدر کرنی چائیے پٹ فیڈر کینال کی بھل صفائی کے لئے کینال میں پانی کو بند کردیا گیا ہے جس کے لئے شہریوں کو چائیے کہ وہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے پانی کو ضیائع ہونے سے بچائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمرانی ہاوس ڈیرہ مراد جمالی میں محکمہ پبلک ہیلتھ کے آفیسران شہریوں اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس سے قبل ڈیرہ مراد جمالی کے شہریوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نصیرآباد کی جانب سے پانی فراہم نہ کرنے کے حوالے سے اپنی اپنی شکایات پیش کیں جس کا صوبائی وزیر میر سکندر خان عمرانی نے فوری نوٹس لیکر آفیسران کو طلب کرکے شہریوں کے شکایات کا ازالہ اور پانی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں میر سکندر خان عمرانی نے کہاکہ پانی کے بغیر انسانی زندگی ادھوری ہے پانی قدرت کی بہت بڑی نعمت ہے جس کے بغیر کوئی انسان زندگی نہیں رہتا جس کے لئے شہریوں کو چائیے کہ وہ پانی کی قدر کرتے ہوئے پانی کو ضیائع ہونے سے بچائیں انہوں نے کہاکہ ڈیرہ مراد جمالی کے شہریوں کو صاف پانی فراہم کرنے کے لئے اب تک تقریبا 20 کروڑ روپے سے زائد رقم کی اسکیمات مکمل کرلی گئیں ہیں جس سے ڈائریکٹ عوام کو فائیدہ پہنچنا چائیے انہوں نے کہاکہ اس سال کے پی ایس ڈی پی میں بھی شہر کے تمام پائپ لائنوں کو تبدیل کرنے کے لئے اسکیمات شامل کی جارہی ہیں۔


