اتحادی حکومت کوچلانا مشکل ہوگا، مہنگائی کی وجہ سے عمران خان کوہٹایا گیا، محسن داوڑ
اسلام آباد (انتخاب نیوز) حکومتی اتحادی آزاد رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہاہے کہ مہنگائی کی وجہ سے عمران خان کوہٹایا ہے مہنگائی کم کرنے کے لیے اقدامات ہونے چاہیے ،اتحادی حکومت کوچلانا مشکل ہوگا ۔ان خیالات کااظہارحکومتی اتحادی آزاد رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔محسن داوڑنے کہاکہ مہنگائی کم کرنے کے حوالے سے حکومت کواقدامات کرنے چاہیے کیونکہ اس کی وجہ سے عمران خان کی حکومت کوہم نے ہٹایا ہے ۔ حکومت ابھی نئی ہے نئے الیکشن کے حوالے سے پالیسی نہیں بنی ہے اس سے پہلے الیکشن اصلاحات ہوں گی ۔حکومت کوچلانا مشکل ہے مختلف جماعتوں کی حکومت ہے۔
Load/Hide Comments


