سبی میں گرلز اور بوائز کیڈٹ کالج کا قیام دلی خواہش ہے، یار محمد رند

سبی (انتخاب نیوز) بلدیاتی الیکشن میں ہروارڈ ہر یوسی سے حصہ لینگے نوجوان عوام کی مایوسی ختم کرنے میں کردار ادا کریں سردار یار محمدرند،تفصیلات کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی،رندقبائل کے سربراہ سرداریار محمدرند کا رند ہاس سبی میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا اجلاس میں سابقہ تحصیل ناظم میراصغرخان مری،سابق چئیرمین میونسپل کمیٹی حاجی محمد داد رند،نیشنل پارٹی سے میرمحمداسلم گشکوری،عوامی نیشنل پارٹی سے سعیدخان خجک،وڈیرہ غوث بخش گورگیج،ملک خرم بیگ،آذاد خان خجک،وڈیرہ فداعلی رند،سابق کونسلر حاجی عبدالستاررند،حیدر بگٹی،سرور رند،اورنگ زیب خجک،عبدالرشیدخجک،ملک عبداللہ مندوانی،وڈیرہ غازی خان رند،وڈیرہ عطائی خان رند،آفتاب خلجی،سلیمان رند سمیت سیاسی و سماجی رہنماں اور رند قبائل کے معتبرین،معززین نے شرکت کی اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے مشاورت کی گئی اجلاس سے رند قبائل کے سربراہ سرداریارمحمدرند نے اپنے خطاب میں کہاہے کہ شہر کی ترقی میں نوجوان بڑھ چڑھ کرحصہ لیں، بلدیاتی الیکشن میں سبی ٹاون اور یوسی،تحصیل کے ہروارڈ میں سبی کے شہری حصہ لیں ووٹ صرف سبی کے لیے ہوگا اپنے ہی شہر کے امیدوار کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں شہر کی ترقی اور عوام کی مایوسی کو دور کرنے میں پڑھے لکھے سیاسی نوجوان اپنا کردار ادا کرنے کے لیے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیں سرداریارمحمدرند کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ سبی کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کیاہے محکمہ تعلیم میں مختصر وزارت کے دوران بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے کوشش کی سبی تعلیمی معیار کو بہترسے بہتربنانے کے لیے اپنا کرداداداکیاہے کئی خالی آسامیوں پر فوری تعیناتی آرڈردئیے گئے ایک روپے کی کرپشن نہیں کی سبی شہر کے لیے کیڈٹ کالج کی منظوری کے لیے دن رات محنت کی میری دلی خواہش ہے کہ سبی میں بوائز اور گرلز کیڈٹ کالج ہو اور انشااللہ یہ خواہش پوری ہوگی سرداریارمحمدرند نے اپنے مشاورتی اجلاس سے خطاب میں کہاہے کہ میری خواہش ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں سبی کے نوجوان بھاری اکثریت سے میدان میں آکر شہر کی ترقی،تعلیم،صحت کے لیے بھرپور کردارادا کریں اس کے لیے اتفاق کرنا ہوگا اور کسی ایک امیدوار کو مکمل سپورٹ کرنا ہوگا اجلاس سے قبل چیف سردار رند سرداریارمحمدرند کی جانب سے علاقائی معتبرین سیاسی وسماجی رہنماں کو افطار پارٹی بھی دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں