عراق، داعش کے حملے میں نیم فوجی دستے کے 2 ارکان ہلاک، 10 زخمی

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے مشرقی صوبے دیالہ میں داعش کے عسکریت پسندوں کے حملے میں عراق کی حشد شعابی نیم فوجی دستے کے دو ارکان ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد سے تقریباً 175 کلومیٹر شمال مشرق میں قرہ تاپا قصبے کے قریب ایک گاو¿ں کے باہر داعش نے ایک سیکورٹی چوکی پر حملہ کیا جس میں 3دیگر نیم فوجی ارکان اور7دیہاتی زخمی ہو گئے۔ قانون ساز حسن الجبوری نے کہا کہ کچھ مسلح دیہاتیوں نے حملہ آوروں پر جوابی فائرنگ بھی کی اور10زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کردیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں