بھارت، ہندو شخص کا دلت لڑکے کو اپنے پاﺅں چاٹنے کا حکم ،شکایت پر 8افراد گرفتار
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ میں اونچی ذات کے ہندوﺅں نے دلت لڑکے کو اپنے پاﺅں چاٹنے پر مجبور کر دیا۔ انسانیت سوز واقعہ اترپردیش کے شہر رائے بریلی میں پیش آیا۔ جس کے دوران اونچی ذات کے ہندوﺅں نےدلت لڑکے کو کان پکڑ کر زمین پر بیٹھنے پر مجبور کیا۔ موٹرسائیکل پر بیٹھے انتہا پسند ہندو نے دلت لڑکے کو اپنے پاﺅں چاٹنے کا حکم دیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی ہنستے رہے۔ اونچی ذات کے ہندوﺅں نے دلت لڑکے پر منشیات بیچنے کا الزام لگا کر انسانیت سوز سلوک کیا اور لڑکے کو بار بار معافی مانگنے پر مجبور کرتے رہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دلت لڑکے کی شکایت پر 8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


