فورسز کا رویہ افسوسناک ہے ‘ بی ایس او پجار

تربت (بیورورپورٹ) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی وائس چیئرمین بوہیرصالح ایڈووکیٹ اور صوبائی جنرل سیکریٹری عابد عمر بلوچ نے گزشتہ روز نوکنڈی چاغی میں پر امن احتجاج پر فورسز کی جانب بلاجواز فائرنگ کرکے پرامن شہریوں کو شہید اور زخمی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق تنظیموں کیلئے سوالیہ نشان قرار دیتے ہوئے حکومت کی بے بسی اور مجبوری کا اعلیٰ مثال قائم کیا ہے اور ایسی ظلم وستم کوئی بھی کرے کسی بھی صورتحال قابل قبول نہیں اور ریاست کی اس ظلم وزیادتی کے خلاف ملکی آئین کے تحت اپنی جمہوری وپرامن جدوجہد جاری رکھیں گے ۔فورسز کا رویہ انتہائی افسوس ناک ہے جو لوگوں کو روزگار سے دور رکھنے کی ایک گہری سازش ہے جسے کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیںگے ہم اعلیٰ حکام سے اپیل و مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنے ملک کے شہر یوں پر ظلم وزیادتی بند کیا جائے اور اس زیادتی میں ملوث تمام افراد کوسزا دیکر عبرت تک پہنچائیں اور پر امن شہریوں کو آزادانہ روزگار کرنے اور احتجاج کے حق کو سلب نہ کیا جائے اور اس سانحہ میں ملوث عناصر کو عوام کے سامنے لاکر سزادی جائے اور ہر شہری کو برابری کے حقوق دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں