آصف زرداری نے جعلی دستاویزات کے ذریعے ریاست پر قبضہ کرلیا، شیخ رشید

لاہور (انتخاب نیوز) شیخ رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ مجھے کہتے تھے کہ سامراج 13 پارٹیاں اکٹھی کر رہا ہے تو میں کہتا تھا کہ سامراج کا باپ 13 پارٹیاں عمران خان کے خلاف اکٹھی نہیں کرسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے تھے پی ٹی آئی کو اقتدار سے الگ کیا جا رہا ہے، آج کوئی نعرہ نہیں لگے گا، ڈیزل کا بیٹا وزیر مواصلات لگ گیا ہے، جس نے کبھی مسجد کا غسل خانہ نہیں بنوایا، اس کو شوباز شریف نے وزیر مواصلات بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلورانی لندن گیا ہے، آصف زرداری کو صدر بنانے کے لیے، یہ وہ آصف زرداری ہے، جس نے اپنی بیوی کو قتل کرکے ایک جعلی دستاویزات کے ذریعے ریاست پر قبضہ کرلیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری نے پھر مرتضیٰ بھٹو کو مروایا، بے نظیر کا کوئی ٹیلی فون نہیں نکلا، پھر اس نے شاہنواز کو زہر دلوایا، پھر اس نے ایس ایس پی کراچی کے ذریعے نقیب محسود کو قتل کروایا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگ کہتے ہیں عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، ساری دنیا سن لے، اگر عمران خان کا بال بیکا ہوا تو پاکستان میں خانہ جنگی ہوگی کوئی محفوظ نہیں رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں