بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات 2022 کے حوالے سے کاغزات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ مکمل
کوئٹہ:صوبہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات 2022 کے حوالے سے کاغزات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ مکمل ہوگیا۔الیکشن پروگرام کے مطابق 21 اپریل رات 12 بجے تک متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس کاغزات نامزدگی جمع کئے جا سکتے تھے، 22 اپریل کو نامزد امیدواروں کی فہرستیں جاری کی گئیں اور 23 سے 25 اپریل تک کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 26 سے 28 اپریل تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اعتراضات دائر کیئے جاسکیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 29 اپریل سے 6 مئی تک ریٹرننگ افسران اپیلوں پر فیصلے کریں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق 7 مئی کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ لسٹیں اویزاں کی جائیں گی،9 مئی تک امیدوار دستبردار ہوسکیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 10 مئی کو امیدواروں کو انتخابی نشانات دیئے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق 29 مئی کو بلوچستان کے کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ پورے بلوچستان کے تمام اضلاع میں پولنگ ہوگی۔


