وزیراعلیٰ بلوچستان کی آواران فورسز حملے کی شدید مذمت
کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی آواران کے علاقے کاہان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت اور دہشت گردوں سے مقابلے میں میجر شاہد بشیر کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔ اپنے جاری کئے گئے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ شہید میجر نے بہادری سے دہشت گردو ں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔شہید میجر کی کمانڈ میں سیکیورٹی اہلکاروں نے ملک دشمن عناصر کو بھاری نقصان پہنچا کر بھاگنے پر مجبور کیاہمیں اپنے شہدا اور فورسز پر فخر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے غیور اور محب وطن عوام کے ساتھ ملکر صوبے میں امن و استحکام یقینی بنا رہی ہیں۔وزیراعلیٰ ے شہید میجر شاہد بشیر کے خاندان سے تعزیت و ہمدردی اور زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔
Load/Hide Comments


