وفاقی حکومت بلوچستان کے امن و استحکام کے لئے بھر پور معاونت فراہم کریگی، شہباز شریف
کوئٹہ:وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے امن و استحکام کے لئے بھر پور معاونت فراہم کریگی، ہفتہ کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، بلو چستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل،وفاقی وزراء احسن اقبال،مولانا عبدالواسع اسعد محمود،کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی،چیف سیکرٹری بلو چستان عبدالعزیز عقیلی، آئی جی پولیس بلو چستان محسن حسن بٹ، اے سی ایس داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی، اجلاس کے شرکاء کو صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، ا جلا س سے خطاب کر تے ہوئے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ صوبے میں امن کی صورتحال باعث اطمینان ہے،انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے امن واستحکام کے لئے وفاقی حکومت صوبائی حکومت کو بھرپور معاونت فراہم کریگی۔


