آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم ،پیٹرول مہنگا ہوگا ،وزیر خزانہ

واشنگٹن: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا۔وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل کی واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کے لیے بیل آو¿ٹ پیکیج کے ساتویں جائزے پر بات چیت کی گئی۔ بعدازاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ آئی ایم ایف حکام نے پیٹرول پر سبسڈیز نہ دینے پر زور دیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم نے بھی آئی ایم ایف سے ان سبسڈیز میں کمی پر اتفاق کیا ہے کہ حکومت ان سبسڈیز کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے امریکی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی پیشکش کردی۔ واشنگٹن میں امریکی بزنس کونسل کے وفد سے گفتگو میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہماری حکومت کاروبار دوست ماحول بنانے پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا اولین ترجیح ہے۔ مفتاح اسماعیل نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیدیا۔ کہتے ہیں عمران خان کی حکومت نے تیل پر سبسڈی دے کر آنے والوں کے لیے بارود کا جال بچھایا۔غریب افراد کے لیے کچھ سبسڈی برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں