تمبو، شاپنگ مارکیٹ میں فائرنگ سے دو افراد قتل دو زخمی
تمبو (انتخاب نیوز) ڈیرہ مراد جمالی بس اڈہ کے قریب شاپنگ مارکیٹ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد قتل دو افراد زخمی ہوگئے ملزمان فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں قدیر مارکیٹ میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے دکان کے اندر فائرنگ کرکے پرانی دشمنی کی بنا پر دو افراد خیر جان لہڑی اور علی دوست کھیازئی کو قتل کردیا اور دو افراد مرید دایو اور شفقت لہڑی زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر سٹی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔
Load/Hide Comments


