کوئٹہ، ٹرین سے بک کیے گئے پارسل سے منشیات برآمد، ملزم گرفتار

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ریلوے پولیس کی کارروائی کرتے ہوئے ریلوے پارسل میں چھپائی گئی منشیات برآمد کرلی گئی منشیات سمگل کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا گیا ۔آئی جی ریلوے پولیس فیصل شاہکار اور ڈی آی جی ساوتھ آغا یوسف کی خصوصی ہدایات پر ایس پی ریلوے پولیس محمد دلاور میمن نے جرائم و انسداد منشیات اور دیگر سماج دشمن عناصر کی روک تھام کے لیے ایس ایچ او ریلوے پولیس کویٹہ عبدالغفور کو ریلوے اسٹیشن کوئٹہ پر چیکنگ سخت کرنے کی ہدایت کی جس پر عملدرآمد کرتے ہوے ایس ایچ او کوئٹہ نے ریلوے اسٹیشن کی نگرانی کرتے ہوے ریلوے اسٹیشن سے پارسل بک شدہ سامان کو چیک کیا گیاتو ایک ناکارہ انجن جو کہ پنجاب کے لیے بک کیا گیا تھاشک گزرنے پر انجن کو کھولا گیا انجن میں موجود سامان مختلف پیکٹ پایا گیا۔جو کہ وزن کرنے پر 26 کلو گرام، 334 گرام چرس اور 1 کلو 230 گرام افیون برآمد ہوئی۔ ریلوے پولیس نے ملزم جمیل کو گرفتار کرکے ایف آی آر درج کرلی۔ ایس پی ریلوے محمد دلاور میمن نے ایس ایچ او کی اس کارروائی پر عملہ سمیت ڈیوٹی سر انجام دینے والے ملازمان و آفیسران کے کاروائی کو سراہتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مزید اقدام کی ہدایت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں