عمران خان نےعارف نقوی کیلئےسوئی سدرن کوبھاری نقصان پہنچایا،بشیرمیمن
اسلام آباد:سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیرمیمن نے دعوی کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نےعارف نقوی کے لیے سوئی سدرن کو بھاری نقصان پہنچایا۔بشیرمیمن نے بتایا کہ کےالیکٹرک نے عمران خان کی وجہ سے ہی سوئی سدرن کو87 ارب روپے کے واجبات روکے،اگر عمران خان نہ روکتے تو سوئی سدرن کو87ارب روپے مل سکتےتھے۔بشیرمیمن نے یہ الزام بھی لگایا کہ سابق وزیراعظم نے ایف آئی اے کو کےالیکٹرک کیخلاف کارروائی سے روکا تھا۔
انھوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ عارف نقوی پی ٹی آئی کے فنانسرہیں،لندن میں گرفتاری پرعارف نقوی نے صدر اور وزیراعظم کے ٹیلی فون نمبر دیئے تھے۔بشیر میمن نے یہ بھی کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو عارف نقوی سے21لاکھ ڈالرکی ادائیگی ثابت بھی ہوچکی ہے۔
Load/Hide Comments


