بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کی کروڑوں روپے کی اراضی کا انکشاف

اسلام آباد (انتخاب نیوز) سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کا کروڑوں روپے کی قیمتی اراضی خریدنے کا انکشاف ہوا ہے۔ دستاویز کے مطابق فرح گوگی نے کروڑوں روپے کی قیمتی اراضی پنجاب میں خریدی، فرح گوگی نے 200 کنال سے زائد اراضی محض 50 کروڑ روپے میں خریدی۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ 200کنال اراضی پنجاب میں ایک رئیل اسٹیٹ کے مالک سےخریدی گئی ہے، زمین نجی ہاو¿سنگ سوسائٹی کے مالک نے فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کے نام منتقل کی۔ دستاویز کے مطابق قیمتی زمین دو مختلف مواقع پراگست 2020 اور مارچ 2021 میں فرح کے نام منتقل ہوئی، پہلے اگست 2020 میں 100 کنال ایک مرلہ زمین منتقل کی گئی جس کی قیمت 25 کروڑ 1 لاکھ 25 ہزار لکھی گئی۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ مارچ 2021 میں 100 کنال 5 مرلے زمین ایک بار پھر فرح کے نام منتقل کی گئی، دوسری بار منتقل شدہ زمین کی کاغذات میں قیمت 25 کروڑ 6لاکھ 25 ہزار درج ہے۔ رئیل اسٹیٹ ماہرین کے مطابق زمین دراصل ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی ہے۔ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان عمران خان کی حکومت ختم ہونے سے چند روز قبل دبئی جاچکی ہیں۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے رہنماو¿ں نے فرح خان پر ٹرانسفر، پوسٹنگ اور دیگر معاملات میں پیسے لینے کا الزام لگایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں