ای سی ایل، محسن داوڑ کو ون ٹائم اجازت نامہ دینے کا فیصلہ
اسلام آباد: وزارت داخلہ نے مزید 23 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال دئیے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے ای سی ایل سے مزید 23 افراد کے نام نکال دیے جبکہ محسن داوڑ کو ون ٹائم اجازت نامہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا نام بھی ای سی ایل سے نکال دیا گیا ہے، سابق وفاقی سیکرٹری شاہد رفیع، طاہر بشارت چیمہ کا نام بھی نکال دیا گیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ایم این اے محسن داوڑ کو ون ٹائم اجازت نامہ دینے کے لیے سمری تیار کرلی گئی ہے، سمری وفاقی کابینہ کو بھجوائی جائے گی منظوری کے بعد اجازت نامہ جاری ہوگا۔
Load/Hide Comments


