‎عمران خان مرضی کا جج، مرضی کا وکیل اور مرضی کا فیصلہ چاہتے ہیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ‎عمران خان مرضی کا جج، مرضی کا وکیل اور مرضی کا فیصلہ چاہتے ہیں، وہ نہ آئین کو مانتے ہیں نہ قانون کو، وہ اپنے آپ کو ہی آئین اور قانون سمجھتے ہیں۔

فواد چوہدری کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کے سوالوں کے جواب دیں، جو سوال پوچھے اُس کو گالی اور دھمکی دی جاتی ہے، ‎عمران خان چاہتے ہیں کہ سب ان کے جھوٹ کی بعیت کر لیں، کرپشن کا حساب نہ لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ‎عدالت سوال پوچھے تو اس کی توہین کرو، الزام لگائو اور پھر سازش کہو۔ الیکشن کمشن سوال پوچھے تو 8 سال بھاگتے رہو، الزام لگائو اور گھیراؤ کی دھمکیاں دو۔ میڈیا سوال پوچھے تو چینل، پروگرام اور کالم بند کرو، مقدمات اور کالے قانون بناو، جیلوں میں ڈالو، پسلیاں توڑو۔

‎انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین سوال اٹھائیں تو انہیں سزائے موت کی چکیوں میں ڈالو۔ ‎ہر ادارے، ہر اختیار کو سیاسی مخالفین سے سیاسی انتقام کے لئے استعمال کرو، پھر ریاست مدینہ کے ترانے پڑھو۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎چار سال ہر کوشش کے باوجود کسی ایک سیاسی مخالف کے خلاف ایک الزام ثابت نہ کر سکو، ایک ثبوت نہ دے سکو، لیکن جھوٹ پہ جھوٹ بولتے رہو۔ ‎ایسے شخص کو ذہنی مریض کہتے ہیں جس کی جگہ پاگل خانہ ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں