ہرشل گبز کورونا متاثرین کی امداد کیلئے اپنا تاریخی بیٹ نیلام کریں گے مئی 3, 2020مئی 3, 2020 0 تبصرے جوہانسبرگ: سابق جنوبی افریقی کرکٹر ہرشل گبز اپنا تاریخی بیٹ کورونا وائرس سے متاثرہ فیملیز کی امداد کیلیے نیلام کریں گے۔ہرشل گبز نے 12 مارچ 2006 کو آسٹریلیا کے خلاف میچ میں کیریئر بیسٹ 175 رنز اسکور کرکے جنوبی افریقہ کو تاریخ رقم کرنے میں مدد فراہم کی تھی، اس مقابلے میں پروٹیز نے 438 رنز کا ریکارڈ ہدف حاصل کیا تھا، گبز نے کپتان گریم اسمتھ کے 187 رنز کی شراکت بھی بنائی تھی۔انھوں نے بیٹ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی جس پر میچ کی تاریخ کے ساتھ ایک تحریر بھی موجود ہے۔ Share this:Click to share on Twitter (Opens in new window)Click to share on Facebook (Opens in new window)Click to share on WhatsApp (Opens in new window)Click to print (Opens in new window)