ماہ مقدس میں سفاکیت کے مرتکب رعایت کے مستحق نہیں، مولانا فضل الرحمان

کراچی (نیوز ڈیسک) سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی باجوڑ کے رہنما اور سابق امیدوار قومی اسمبلی مفتی بشیر کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فی الفور مفتی بشیر کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائے، رمضان کے مقدس اور بابرکت مہینے میں سفاکیت کے مرتکب ملزم کسی صورت رعایت کے مستحق نہیں، باجوڑ میں جے یوآئی کارکنوں کی پے در پے شہادتیں سوالیہ نشان ہے، ملک دشمن عناصر جمعیت علمائے اسلام کو جوابی کارروائی پر مجبور نہ کرے، قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داری پوری کریں، دعا ہے کہ اللہ کریم مفتی بشیر کی شہادت کو قبول فرمائے، دکھ اور غم کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ شریک ہوں اور لواحقین کےلیے صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں