کراچی یونیورسٹی خودکش دھماکے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

کراچی :کراچی یونیورسٹی خودکش دھماکیکی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی۔تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کمیٹی کی سربراہی ڈی آئی جی سی آئی اے کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں ایس ایس پی ایسٹ، ایس ایس پی ملیر اور ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل بھی شامل ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہیکہ کیس پر سی ٹی ڈی اور رینجرز کی ٹیمیں بھی کام کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ 26 اپریل کو جامعہ کراچی میں ہونے والے خودکش دھماکے میں تین چینی اساتذہ سمیت چار افراد ہلاک ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں