جامعہ کراچی بم دھماکہ اسلام اور بلوچ روایات کے منافی ہے، میر احسان ریکی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان سے رکن قومی اسمبلی میر احسان اللہ ریکی نے کراچی یونیورسٹی میں غیر ملکی اساتذہ کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعہ کی ملکی تاریخ اور بلوچ روایات میں کوئی مثال نہیں ملتی کیونکہ استاد صرف استاد ہوتا ہے اور اس کا نہ کسی سیاسی جماعت اور نہ ہی کسی سیکورٹی ادارے سے کوئی تعلق ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ ان اساتذہ کا مقصد صرف پاکستانی طلبا کو علم کے زیور سے آراستہ کرنا تھا اور کوئی دوسرا ایجنڈا نہیں تھا بلوچ روایات میں تو مہمان اور اساتذہ کو انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور ان کی حفاظت اپنی جان سے زیادہ کی جاتی ہے یہ واقعہ اسلام اور بلوچ روایات کے منافی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں