قائم مقام وائس چانسلر کا جامعہ کراچی کے تمام داخلی، خارجی راستوں کا دورہ چاردیواری کا معائنہ

کراچی (انتخاب نیوز) جامعہ کراچی کی قائم مقام وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ناصرہ خاتون نے جمعرات کے روز قائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر مقصود علی انصاری، کیمپس سیکیورٹی ایڈوائزرڈاکٹر محمد زبیر اور ان کی ٹیم کے ہمراہ جامعہ کراچی کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کا دورہ کیا اور جامعہ کراچی کی چار دیواری اور سیکورٹی پلان کے مطابق سی سی ٹی وی کیمرے جو مختلف مقامات، گذرگاہوں اور مین انٹرنس پر نصب کیے گئے ہیں ان کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ جامعہ کراچی کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کو یقینی بنایا جائے، کیمپس کی حدود میں پیٹرولنگ کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے اور جامعہ کراچی کے داخلی وخارجی راستوں پر سیکورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کیا جائے۔ ڈاکٹر ناصرہ خاتون نے مزید کہا کہ وفاقی، صوبائی حکومتوں اور ایچ ای سی کو جامعہ کراچی کی سیکیورٹی ضروریات اور پلان کی تفصیل کے ساتھ خطوط جاری کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ وفاقی، صوبائی حکومتوں اور ایچ ای سی نے حالیہ ہونے والے خودکش حملے کے بعد جامعہ کراچی کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں