اسلام آباد،مولانا فضل الرحمان کی چائنیز سفارتخانہ آمد
اسلام آباد(انتخاب نیوز)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی چائنیز سفارتخانہ آمد،مولانا فضل الرحمان نے چینی ناظم الامور پینگ چنشو سے ملاقات کی،انہوں نے سانحہ کراچی پر چائنیز حکام سے تعزیت کی،بعد ازاں مولانا فضل الرحمان نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیئے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چائنہ کی دوستی اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے متاثر نہیں ہوں گی،پوری پاکستانی قوم غم کی اس گھڑی میں جاں بحق چائنیز کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے،
Load/Hide Comments


