کراچی، چاکیواڑہ سے لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ گرفتار
کراچی (انتخاب نیوز) ڈسٹرکٹ سٹی کے تھانہ چاکیواڑہ کی حدود سے لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ بھاری اسلحہ اور منشیات سمیت پکڑا گیا، پولیس کے مطابق ملزم آصف عرف کرنی جبار لنگڑا گروپ کا اہم کارندہ ہے جو پولیس کو قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلوں، بھتہ خوری، کلاکوٹ پولیس لائن میں دستی بم حملوں میں مطلوب تھا، پولیس کے مطابق ملزم نے بھتہ نہ دینے پر کئی شہریوں اور تاجروں کو فائرنگ کرکے زخمی بھی کیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم لیاری آپریشن کے دوران روپوش ہوگیا تھا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے، ملزم سے گینگ کے دیگر ساتھیوں کے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔
Load/Hide Comments


