مسجدِ نبوی کا واقعہ عمران خان کے بدترین اختتام کا آغاز ہے، محسن داوڑ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے مسجد نبوی میں پیش آئے واقعہ پر سابق وزیرِ اعظم کو مخاطب ہو کر کہا ہے کہ عمران خان صاحب! یہ واقعہ آپ کے بدترین اختتام کا آغاز ثابت ہو گا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مسجد نبوی میں پی ٹی آئی کارکنوں کی گالم گلوچ کا شرمناک واقعہ انتہائی قابلِ مذمت ہے۔محسن داوڑ نے کہا کہ مسجد نبوی میں پی ٹی آئی کارکنوں نے منصوبہ بندی سے حکومتی رہنماﺅں سے گالم گلوچ کی۔رکنِ قومی اسمبلی کا سوشل میڈیا پر بیان میں کہنا ہے کہ یہ واقعہ ہمارے سیاسی اور سماجی کلچر کے المناک تنزل کو ظاہر کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں