ملک کے تمام بینک ہفتہ کے روز کھلے رہیں گے، اسٹیٹ بینک

لاہور (انتخاب نیوز) اسٹیٹ بینک کے مطابق آج 30 اپریل (ہفتہ) کے روز تمام بینک اور ان کی برانچیں کھلی رہیں گی۔عیدالفطر کے موقع پر 2 سے 5 مئی تک اعلان کردہ تعطیلات کے پیش نظر عوام اپنی بینکاری ٹرانزیکشنز 30 اپریل کو انجام دے لیں۔ اسٹیٹ بینک نے ہدایت کی ہے کہ تمام بینک عیدالفطر کی تعطیلات میں اے ٹی ایم ،موبائل بینکاری اور انٹرنیٹ بینکاری وغیرہ کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں