ڈیرہ مراد جمالی، شراب کی سمگلنگ ناکام، ملزم گرفتار

ڈیرہ مراد جمالی:سی آئی اے نصیرآباد صدر پولیس ڈیرہ مراد جمالی کی شرآب سمگلروں کے خلاف کارروائی بلوچستان سے سندھ سمگلنگ کرنے والی لاکھوں روپے کی اعلی کوالٹی کی شراب برآمد کرکے ملزم گرفتار کار تحویل میں لے لی گئی مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس نصیرآباد شہاب عظیم لہڑی ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر کی خصوصی ہدایت پر منشیات شراب کے خلاف جاری مہم کے دوران سی آئی اے نصیرآباد کے انچارج صوبدار خان سیال ایس ایچ او صدر ڈیرہ مراد جمالی سید حید شاہ نے محمد اکبر لہڑی محمد انور ابڑو محمد عالم ودیگر پولیس نفری کے ہمراہ خفیہ اطلاع ملنے پر قومی شاہراہ پر ناکہ لگا کر بلوچستان سے ایک کار کے ذریعے سندھ سمگلنگ کرنے والی لاکھوں روپے کی اعلی کوالٹی کی 210 شراب بوتلیں برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرکے کار کوتحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے سی آئی اے نصیرآباد کے انچارج صوبدار خان سیال ایس ایچ او صدر ڈیرہ مراد جمالی سید حید شاہ نے صحافیوں کو بتایاکہ گرفتار ملزم بلوچستان سے سندھ کار میں 210شراب کی اعلی کوالٹی کی بوتلیں سمگلنگ کرنے کی کوشیش کررہا تھا تھا جس کو ناکام بنا دیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں