بلوچستان کی آزاد ی مانگنے والوں کو کتنی آزادی چاہیے، ہم پاکستان میں آزاد ہیں، ضیا لانگو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی مشیر داخلہ وپی ڈی ایم اے وقبائلی امور میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ چینی مہمانوں کے ساتھ ایسا ظلم کرنا بلوچستان کی روایات نہیں ہیں، پاکستان ایک آزاد ملک ہے، آزادی کے نعرے لگانے والے آپ کشمیر اور فلسطین کو دیکھے ان کو نماز پڑھنے کا بھی اجازت نہیں ہے۔ بلوچستان کی خواتین اور نوجوانوں کو دشمن کے ہاتھوں ورغلایا جارہاہے ہمارے بزرگوں کی جدوجہد سے بلوچستان پاکستان میں شامل ہوا اور صوبائی خودمختاری 18ویں ترامیم کی شکل میں حاصل کی ہے ان خیالات اظہار میر ضیاءاللہ لانگو نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ گزشتہ روز ایک بلوچ خاتون نے کراچی میں چائنیز کی وین پر خودکش حملہ کیا ہے چائنیز مہمانوں کے ساتھ ایسا ظلم کرنا بلوچستان کی روایت نہیں ہے جب پاکستان بنا تو ایوان بالا میں ہمارے بزرگوں نے بلوچستان کو پاکستان کے ساتھ اکثریت نے شامل ہونے کا فیصلہ کیا اور ہم شامل ہوگئے انہوں نے کہا کہ جب ہم پاکستان کے ساتھ شامل ہوگئے تو اس کے بعد ہمارے بزرگوں کی جدوجہد سے خودمختاری 18ویں ترامیم کی صورت میں بلوچستان کو ملا ہے الحمد اللہ بلوچستان سمیت دیگر چاروں صوبے اپنے فیصلے میں بااختیار ہیں آج بھی بلوچستان میں ترقی وخوشحالی کیلئے کربوں روپے کے منصوبے جاری ہیں جن کے ثمرات بلوچستان کے عوام پر اثرانداز ہوں گے بلوچستان کے نوجوانوں کودشمن کے ہاتھوں ورغلایا جارہاہے ہمارا مرنا جینا بلوچستان کی مٹھی ہے یہاں پر ہمارے اباﺅ اجداد کے قبریں موجود ہیں جو آزادی کے نعرے لگاتے ہیں ان کو چاہیے کہ پہلے کشمیر اور فلسطین کے عوام کو دیکھیں جنہیں نماز پڑھنے کی اجازت بھی نہیں ہے اس سے زیادہ اور کتنی آزادی چاہیے ہم پاکستان میں آزادی سے اپنی زندگی گزارہے ہیں میں اپیل کرتا ہوں کہ پیارے پاکستان کے ساتھ ظلم نہ کریں چائنیز ہمارے ہمدرد اور مہمان ہیں ان کے ساتھ اس طرح کا ظلم کرنا بلوچستان کی روایات میں نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں