شوال کاچاند دیکھنے کےلئے رویت ہلال کمیٹی کااجلاس اتوار کوہوگا
لاہور (انتخاب نیوز) شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس اتوار کو اسلام آباد میں ہوگا۔اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیرآزاد کریں گے جبکہ صوبائی زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہوں گے۔ماہرین فلکیات کے مطابق شوال مکرم کا چاند ہفتہ اوراتوارکی درمیانی شب ایک بج کر 28منٹ پرپیداہوگا۔اتوارکی شام ملک کے کسی بھی حصے میں چاندنظرآنے کاامکان نہیں ہے
Load/Hide Comments


