افغانستان میں ایئرپورٹس کا انتظام چلانے سے متعلق مذاکرات تعطل کا شکار
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں ایئرپورٹس کا انتظام چلانے سے متعلق مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق افغان حکومت کی جانب سے ایئرپورٹس کی تنصیبات کی حفاظت کے مطالبے پر مذاکرات تعطل کا شکار ہوئے ہیں۔ حکومتی اہلکار کا کہنا تھا کہ قطر، ترکی کنسورشیم کے ساتھ کابل ایئرپورٹ کا معاہدہ صرف تکنیکی مدد حاصل کرنے کیلئے ہے اور افغان حکومت کے اہلکار کابل ایئرپورٹ کی حفاظت کریں گے۔ افغان حکومت کو غیرملکی فوجیوں یا سیکیورٹی ماہرین کی افغانستان میں موجودگی قبول نہیں ہے۔ کابل ایئرپورٹ کا انتظام فی الحال افغان شہری ہوابازی کی وزارت چلا رہی ہے، جسے قطری ماہرین کا تعاون حاصل ہے۔
Load/Hide Comments


