پاکستان میں اس مرتبہ پھر 3 عیدیں منائی جائیں گی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان میں اس مرتبہ پھر 3 عیدیں منائی جائیں گی۔ وزیرستان سمیت دیگر علاقوں میں اتوار کے روز عید منائی گئی۔ بلوچستان کے مختلف شہروں چمن، قلعہ عبداللہ، مسلم باغ، لورالائی ، کوہلو میں غیر سرکاری سطح پر عید منائی گئی۔ خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں سرکاری سطح پر عیدالفطر پیر کے روز منائی گئی جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق سرکاری سطح پر منگل 3 مئی کو عیدالفطر منائی جائے گی۔ واضح رہے کہ وزیر ستان سمیت تمام جگہوں پر علماءکرام کی جانب سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد عیدالفطر منانے کا اعلان کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں