ایک بھارتی نژاد سی آئی اے کا پہلا ٹیکنیکل افسر مقرر

واشنگٹن (انتخاب نیوز) امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے اپنا پہلا ٹیکنیکل افسر بھارتی نژاد نند مول چندانی کو مقرر کیا ہے۔ اس باوقار عہدے پر مول چندانی کی تقرری کی اطلاع سی آئی کے ڈائریکٹر ولیم جے برنس نے سوشل میڈیا کے ذریعہ دی۔جرمن ٹی وی رپورٹ کے مطابق سی آئی اے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مول چندانی کو امریکی سلیکون ویلی نیز محکمہ دفاع میں کام کرنے کا 25برس سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ "مول چندانی، پرائیوٹ سیکٹر، اسٹارٹ اپ اور حکومتی اداروں میں حاصل کردہ اپنے تجربات اور مہارت سے سی آئی اے کو بہرہ ور کریں گے۔”سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنس نے اپنے بلاگ میں مزید لکھا،”عہدے پر تقرری کی تصدیق کے بعد سے ہی میں نے ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کرنے کو ترجیح دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں