ڈی ڈبلیو کا آزادی رائے کا ایوارڈ یوکرینی صحافیوں کے نام

برلن (انتخاب نیوز) اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر ییشکینی مالولیٹیکا اور مسٹائسلوف چرنوف نے بندرگاہی شہر ماریوپول کے روسی محاصرے پر رپورٹنگ کی۔ اس حوصلہ مند صحافت پر ہی انہیں ڈی ڈبلیو کے سال 2022 کے آزادی رائے کے ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جرمن ٹی وی کے مطابق یوکرینی صحافی ییشکینی مالولیٹیکا اور مسٹائسلوف چرنوف نے انتہائی عمدہ اور غیر جانبدار طریقے سے ماریوپول کے روسی محاصرے کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔ ان دونوں یوکرینی صحافیوں کی رپورٹنگ کی وجہ سے کئی ایسے پہلو سامنے آئے، جو اگر یہ بیان نہ کرتے تو وہ روسی جارحیت میں کہیں کھو جاتے۔مالولیٹیکا فری لانس فوٹو جرنلسٹ ہیں جبکہ چرنوف ایسویس ایٹڈ پریس سے وابستہ ویڈیو اور فوٹو جرنلسٹ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں