سابقہ حکومت کی بروقت ایندھن کی خریداری نہ کرنے سے شارٹ فال پیدا ہوا، ہاشم نوتیزئی

چاغی:وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے کہاہے کہ جلد از جلد بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پالیں بروقت ایندھن کی ترسیل رکھ جانے سے 5739 شاٹ فال پیدا ہوا ہیجس کی خریداری پہلے والی حکومت نے بروقت نہیں کیا تھا اور بعض پاور پلانٹس کے تکنیکی خرابیوں کو دور بھی نہیں کیا گیا تھا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے دالبندین میں عید کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پالیں بروقت ایندھن کی ترسیل رکھ جانے سے 5739 شاٹ فال پیدا ہوا ہیجس کی خریداری پہلے والی حکومت نے بروقت نہیں کیا تھا اور بعض پاور پلانٹس کے تکنیکی خرابیوں کو دور بھی نہیں کیا گیا تھا انھوں نے مزید کہا امید ہے بہت جلد بجلی نظام پہلے سے کافی بہتر ہوجائے گا انھوں نے مزید کہا ایسے حالات میں ہمیں حکومت ملی ہیجو ملک معاشی حوالے سے سخت دوچار ہے پی ڈی ایم میں شامل تمام حکومتی جماعتوں کی کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم ہوں ابھی ہمیں حکومت میں آنے میں دو تین ہفتے ہوئے ہیں معاشی نظام کو مستحکم کرنے میں توڑا وقت لگے گا انھوں نے مزید کہا حلقہ انتخاب کافی بڑا ہے بے شمار مسائل ہے انھیں حل کرنے کی انتھک کوششیں جاری ہے انھوں نے مزید کہا بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ حلقہ انتخاب کے ہر ایشو کو قومی اسمبلی کی فورم بھر پور انداز میں اٹھایا ہے ہم نے کھبی بھی بلوچستان کے مسائل سے چشم پوشی اختیار نہیں کی ہے اقتدار سے زیادہ ہم نے بلوچستان کے بنیادی مسائل کو اجاگر کر نے انکی بنیادی حل طلبی پر زور دیا ہے وزیر مملکت برائے توانائی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی سے دالبندین پریس کلب کے صدر حاجی عبد الستار کشانی کی قیادت میں صحافی برادری اور علاقے کے معتبرین نے انکے رہائش گاہ سرگیشہ میں عید ملے اور انھیں وفاقی وزیر مملکت بننے پر بھی مبارک باد دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں