کوئٹہ،تربت اور گوادر میں لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے احتجاجی ریلیاں

کوئٹہ؛کوئٹہ،تربت اور گوادر میں لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے اپنے پیاروں کی بازیابی کے لئے احتجاجی ریلیاں نکالی اور مظاہرہ کیاشرکاء نے تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔کوئٹہ میں عید کے دن لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے احتجاجی ریلی نکال گئی، ریلی میں لاپتہ افراد کے رشتہ داروں سمیت سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد اور سیاسی وقبائلی رہنماء بھی اظہار یکجہتی کے طور پر شریک ہوئے، ریلی میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے شرکاء نے بینرز اور اپنے پیاروں کی تصاویر ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے شاہراہ اقبال سے جناح روڈ تا پریس کلب مارچ کیا جہاں مظاہرہ کیا گیا،شرکا ء کا مطالبہ تھا کہ تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے اور اگر ان کے پیاروں نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے، تربت مین بازار میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا گوادر میں بھی لاپتہ افراد کی بازیابی کے حق میں موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں