کوئٹہ،مختلف حادثات میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق، بچوں سمیت 3زخمی

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مختلف واقعات و حادثات میں خاتون اور نوجوان سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ جبکہ بچوں سمیت 3افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر جبل نور کے قریب نا معلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک خاتون موقع پرجاں بحق جبکہ 2 بچوں سمیت 3افراد زخمی ہو گئے ہیں متوفی خاتون اور زخمیوں کو چیھپاایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیاہے جہاں نعش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے،اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے۔دریں اثنا بولان میں مچھ کے علاقے پیر غائب میں دوستوں کے ہمراہ پکنک کیلئے آنے والا کچلاک کا رہائشی نوجوان بصیراحمد توخی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا،ہے جن کی نعش کو نکال کر ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں کوئٹہ کے علاقے باچا خان چوک کے قریب سے ایک نامعلوم الاسم شخص کی لاش ملی ہے جسے ایدھی ایمبولینس کے زریعے ہسپتال منتقل کرکے شناخت کے لئے رکھ دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں