بلوچستان کی ترقی عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے، جعفر مندوخیل
سبی؛مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماوسابق صوبائی وزیر میر جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے مسلم لیگ ن عوام کی حقیقی نمائندگی کا حق ادا کررہی ہے ترقی اور خوشحالی کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوچکا ہے بلوچستان کی ترقی عوام کی خدمت میرا نصب العین ہے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کامیابی سے ہمکنار ہوگی اٹک کے کامیاب جلسہ پر مبادک باد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن سبی ڈویژن کے صدر منیر احمد مسوری بگٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جنرل سیکرٹری خان موسیٰ خان خجک، محمد طیب باروزئی، ضلعی ترجمان سبی میر ظہور احمد مگسی بھی موجود تھے قبل ازین منیر احمد مسوری بگٹی نے میر جعفر خان مندوخیل کو عید کی مبادکباد پیش کرتے ہوئے سبی میں مسلم لیگ ن کی کارکردگی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی آگہی بھی فراہم کی۔مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماوسابق صوبائی وزیر میر جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ پی ڈی ایم کی کامیاب حکمت عملی اور مسلم لیگ ن کے قائدین وکارکناں کی جدوجہد کے نتیجے میں نااہل حکمرانوں سے ملک وقوم کو نجات ملی مسلم لیگ ن کھوکھلے نعرے اور سبزباغ دیکھنے پر یقین نہیں رکھتی مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف وزیر اعظم میاں شہباز شریف و مسلم لیگی قائدین بلوچستان سے پسماندگی محرومی کے خاتمے قیام امن کو یقینی بنانے کے حوالے سے نہ صرف پرعزم بلکہ بلوچستان کے سلگتے مسائل کے حل کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لارہے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے عوام کی خدمت کا تسلسل برقر ار رکھے گی انہوں نے کارکناں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کا پیغام ہر گھر میں لے جائیں اور عوامی مسئلہ مسائل کو حل کرنے میں اپنی ذمے داریاں پوری کریں انہوں نے کہا کہ اٹک کی عوام نے جس طرح پاکستان مسلم لیگ ن کے جلسہ میں شرکت کرکے ثابت کیا ہے کہ مسلم لیگ ن ہی ان کے مسئلہ مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے کامیاب جلسہ پر مبادکباد پیش کرتے ہیں۔


