حب، کوچ اور سوزوکی میں تصادم، خاتون جاں بحق، ایک زخمی
حب (انتخاب نیوز) نورانی کراس کے قریب کوچ اور سوزوکی میں تصادم خاتون جاں بحق دوسری خاتون زخمی ہوگئی ایدھی ذرائع کے مطابق شاہ نورانی کراس پر کوچ اور سوزکی میں تصادم کے نتیجے ایک خاتون جاں بحق اور دوسری خاتون زخمی ہوگئی جنھیں سول ہسپتال کراچی منتقل کردیا گیا جاں بحق خاتون کی شناخت زاہدہ زوجہ نورمحمد کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی کی یاسمین زوجہ اسحاق کے نام سے ہوئی۔
Load/Hide Comments


