کراچی، لانڈھی میں 40ہوٹلوں پر حملوں کے بعد حالات کشیدہ
کراچی (انتخاب نیوز) کراچی کے علاقے لانڈھی میں گذشتہ روز چائے کے ہوٹل پر لاٹھیوں ، ڈنڈوں سے لیس افراد کے حملے اور توڑ پھوڑ کے بعد دوسرے روز حملوں میں شدت آگئی، موصولہ اطلاعات کے مطابق لانڈھی بھر میں قائم پشتون برادری کے تقریباً تمام ہوٹلوں کو توڑ دیا گیا، ہوٹلوں پر حملوں کے بعد حالات کشیدگی اختیار کرگئے، جس کے بعد علاقے میں رینجرز کی اضافی نفری طلب کرلی گئی، ذرائع کے مطابق لانڈھی بھر میں 40 کے قریب ہوٹلز کو مکمل طور پر توڑ کر بند کروادیا گیاجبکہ ایککیفے پیالہ ہوٹل کو نذر آتش بھی کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز ہونے والے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


