بےنظیر آباد، صوبائی وزیر امتیاز شیخ کےخلاف جمالی برادری کا احتجاج

بےنظیرآباد، صوبائی وزیرتوانائی امتیاز شیخ کے خلاف نیو سعیدآباد بائی پاس پر دھرنا، دھرنے کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، دھرناجمالی برادری کی طرف سے دیا گیا، امتیاز شیخ کے خلاف نعرے بازی کی گئی، مظاہرین کے مطابق صوبائی وزیر امتیاز شیخ کے کہنے پر پولیس تنگ کر رہی ہے، امتیاز شیخ کے فرنٹ مین سہیل جمالی نے 18 لوگوں پر قتل کا جھوٹا مقدمہ درج کرایا، لگتا ہے کہ امتیاز شیخ ہمیں پیپلز پارٹی میں شمولیت کی سزا دے رہے ہیں، مظاہرین نے الزام لگایا کہ امتیاز شیخ کا فرنٹ مین سہیل جمالی خود بھتہ خور اور لینڈ گریبر ہے جس نے سرکاری و نجی اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے، 28 اپریل کو سہیل جمالی کے کہنے پر مسلح افراد نے بکھر جمالی میں مزدور جعفر جمالی کو اغواء کرنے کی کوشش کی اس دوران مزاحمت کرنے پر جعفر جمالی کا ماموں میر جمالی زخمی جبکہ ایک مسلح شخص شاہجہاں جمالی مارا گیا، امتیاز شیخ کے کہنے پر پولیس نے حملے کا مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا اور ہمارے لوگوں پر قتل کا مقدمہ درج کیا، مظاہرین کے مطابق امتیاز شیخ مٹیاری کو شکارپور کی طرح پولیس اور ڈاکو اسٹیٹ بناکر خون خرابہ کرانا چاہتے ہیں، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ فوری نوٹس لیتے ہوئے قتل کا جھوٹامقدمہ خارج کر کے ہمارا مقدمہ درج کرائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں