محکمہ خوراک بلوچستان گندم کی قیمت میں کمی کرے، فلور ملز یونین
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پا کستان فلور ملزم ایسو سی ایشن بلو چستان ریجن کے جا ری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک طرف وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی جا نب سے عوام کو رعایتی نرخوں پرگندم کی فرا ہمی کے احکامات جا ری کر دئیے گئے ہیں تو دوسری جا نب محکمہ خوراک بلو چستان کے حکام کی سستی اور نا اہلی کے با عث نہ صرف عوام سستے داموں گندم کی خریداری سے محروم ہیں بلکہ صو بے میں گندم اور آٹابحران پیدا ہو نے کے بھی خدشات پیدا ہو چکے ہیں ، گندم کے نقل و حمل پر بین الصوبا ئی اور بین اضلا عی پا بندی نے صورتحال کو مزید گھمبیر بنا دیا ہے ۔ جا ری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جا نب سے گندم کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت اور کو شش کی گئی ہے بلکہ ملک کی دیگر اکائیوں میں اس سلسلے میں عملی اقدامات کا بھی سلسلہ چل پڑا ہے مگر بدقسمتی سے بلو چستان میں لو گ ما ہ مقدس رمضان کے دوران بھی سستے داموں گندم کے حصول سے محروم رہے ہما ری نظر میں اس کی بڑی اور اہم وجہ صو با ئی حکومت کی جا نب سے عوام کو گندم پر سبسڈی نہ دینا اور سستا آٹا کی فرا ہمی میں عدم دلچسپی ہے اس کے برعکس صو بہ پنجا ب ، سندھ اور خیبر پشتونخوامیں صو با ئی حکومتوں نے اس سلسلے میں فوری اقدامات کر کے عوام کو گندم اور آٹے پر سبسڈی دی ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں بلو چستان میں اوپن ما رکیٹ میں گندم کی قیمتوں میں مزید اضا فہ ہوا ہے جس کی بڑی وجہ گندم کی بین الصو با ئی نقل و حمل پر پا بندی ہے اس وقت صو بوں کے درمیان گندم کی رسد اور طلب متاثر ہو رہے ہیں بلکہ بلوچستان میں گندم کی بین اضلا عی پا بندی نے صورتحال کو مزید گھمبیر بنا دیا ہے ہم گندم کی نقل وحمل پر بین اضلا عی پا بندی کی خاص وجہ ان با اثرسیاسی افراد اور بڑے جا گیرداروں کو سمجھتے ہیں جنہوں نے گندم کے زیادہ کاشت والے اضلاع میں بڑے پیما نے پر گندم کی ذخیرہ اندوذی شروع کر دی ہے اسی لئے تو محکمہ خوراک بلو چستان بھی گندم خریداری کا کوٹہ پورا کر نے میں مشکلات سے دوچار ہیں بلکہ حکومت کے گندم کے مقرر کردہ ریٹس با ئیس سو روپے فی من سے زیادہ قیمت پر گندم دستیاب ہے حکومت کو چا ہئے کہ وہ فوری طور پر ذخیرہ اندوزوں کے خلا ف کا رروائی کرے تا کہ محکمہ خوراک بلو چستان اپنی گندم خریداری کے اہداف پوری کر سکے اور اوپن ما رکیٹ میں بھی گندم کی درکار مقدار میسر آ سکے فلور ملزکی ضروریات پوری اور عوام کو ریلیف بھی ملے سکے صو با ئی حکومت دیگر صوبوں کی طرح اس با بت خصوصی دلچسپی لے تا کہ عوام کو رعایتی نرخوں پر گندم میسر آ سکے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت بلوچستان میں پرا ئیویٹ سیکٹر اور ملوں میں گندم نہ ہو نے کے برا بر ہے جسے نا صرف آٹے کی قیمتوں میں مزید اضا فہ کا خدشہ ہے بلکہ یہاں ایک با ر پھر آٹا بحران کا عوام کو سامنا کر نا پڑ سکتا ہے اس وقت محکمہ خوراک کی جا نب سے جو پرمٹ جا ری کئے جا رہے ہیں وہ صرف روزمرہ کے استعمال کی حد تک ہے۔


