عمران اینڈ کمپنی نے ملک میں گالی گلوچ کی سیاست کو فروغ دیا، علی مدد جتک

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ عمران اینڈ کمپنی نے ملک میں گالی گلوچ کی سیاست کے فروغ کی ہرکوشش کو اس کی منزل تک پہنچانے کی سازش کی عوام ان نااہلوں کو مسترد کرچکے ہیں اقتدار کا چھین جاناان سے برداشت نہیں ہورہا ملکی کی سیاسی اور جمہوری قوتوں نے مفاد پرستی کی سیاست کا راستہ روک کر نیازی اور اس کے حواریوں سے قوم کی قسمت کے فیصلوں کا حق واپس لے لیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ملاقات کے لئے آنے والے کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اقتدار کی حوس کے اندھے عمران نیازی اور اس کے ٹولے نے ملک میں انتشار پھیلانے کی ہرممکن کوشش کی اور ایک ایسی سیاست کی داغ بیل ڈالنے کوشش کی جس کے ذریعے گالی کلچر کو فروغ حاصل ہو مگر عوام ان نااہلوں کو مکمل طو ر مسترد کرچکے ہیں ان کے بیانیے کو قوم جوتے تلے روند رہی ہے اور یہ واضح پیغام دے چکی ہے اب ان لوگوں کو ملک کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی انہو ں نے کہا کہ ملک کو درپش مسائل اور بحرانوں سے نکالنے کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی میدان عمل میں موجود ہے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں ہم سب ملکر ایک ایسے پاکستان کے خواب کی تکمیل کریں گے جہاں امن،استحکام،ترقی اور خوشحالی ہوگی اور ان تمام مسائل کا حل نکالا جائے گا جو نااہلوں کے دور اقتدار میں پیدا ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں