جامعہ کراچی خود کش دھماکے میں ہلاک چینی اساتذہ کی آخری رسومات ادا
کراچی (انتخاب نیوز) جامعہ کراچی میں خود کش دھماکے میں ہلاک ہونے والے چینی اساتذہ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔آخری رسومات میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ، قائم مقام وی سی جامعہ کراچی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی،اس دوران سندھ پولیس کے دستے کی جانب سے چینی اساتذہ کو سلامی بھی پیش کی گئی۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، قریبی گلیوں پر پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات تھے جبکہ گلیاں قناطیں لگا کر بند کی گئیں تھیں۔
Load/Hide Comments


