ساہیوال ‘ماں کا عالمی دن، بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں کو قتل کردیا
ساہیوال/سرگودہا: ماں کا عالمی دن، بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں کو قتل کردیا، تفصیلات کے مطابق موضع پیل کے محلہ شمس آباد میں یاسر نامی نوجوان نے اپنے والد کے ایما، پر فاہرنگ کرکے والدہ کو موت کی نیند سلادیا، اور فرار ہوگیا، بتایا جاتا ہے کہ مقتولہ زرین نے اپنے خاوند صفدر قصاب سے طلاق لیکر ایک اور شخص محمد قدیر قصاب سے شادی کرلی تھی اور اپنے دوسرے خاوند کے ساتھ راولپنڈی میں رہ رہی تھی،مسماتھ زرین عید منانے کیلے شمس اباد محلہ پیل اءہوی تھی، اج صبح وہ کپڑے دھونے کیلے گھر سے باہر نکلی تو اس کے پہلے بیٹے یاسر نے اسے گولی مار دی اور موقع پر ہی دم توڑ گی، قتل کی اس بہیمانہ ورادات کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گی، نعش کو پوسٹمارٹم کیلے ٹی ایچ کیو ہسپتال خوشاب منتقل کرنے کے بعد ملزم یاسر کی تلاش شروع کردی۔
Load/Hide Comments


