کورونا کی نئی قسم اومی کرون کا کیس سامنے آنے کے بعد این سی او سی فوری بحال کرنے کا حکم

اسلام آباد(انتخاب نیوز) وزیراعظم نے ملک میں اومی کرون وائرس کی نئی ساخت رپورٹ ہونے کے بعد این سی او سی کی فوری بحالی کا حکم دے دیا۔میڈیا کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اومی کرون وائرس کی نئی ساخت کے بڑھتے کیسز کا نوٹس لیا ہے اور فوری طور پر انسداد کورونا کے لیے بنائے گئے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی بحالی کا حکم دیا ہے۔پاکستان میں اومیکرون وائرس کے نئے سب ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آگیا۔وزیراعظم نے اومی کرون کی نئی ساخت کے معاملے پر وزارت قومی صحت سے موجودہ صورتحال سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔گزشتہ روز قومی ادارہ برائے صحت نے پاکستان میں جینوم کی ترتیب کے ذریعے سب ویرینٹ کی تصدیق کی ہے۔قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق نئے ویرینٹ کی وجہ سے مختلف ممالک میں کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔واضح رہےکہ این سی او سی ملک میں کورونا کی عالمی وبا پھیلنے کے بعد گزشتہ دور حکومت میں قائم کیا گیا تھا جس کی سربراہی اسد عمر کررہے تھے تاہم پی ٹی آئی حکومت نے ملک میں کورونا کیسز کی شرح کم ہونے پر اپریل میں ادارے کو وزارت صحت میں ضم کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں