کاہان میں آبادکاری سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی ،گزین مری

کوہلو:سابق صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان نوابزدہ گزین مری نے گزشتہ روز دلوائی اورنساﺅ بارکھان کا دورہ کیا ہے علاقے میں قبائلی جرگہ میں سینکڑوں مری اور کھیتران قبائل سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے ملاقات کی اور لوگوں کے مسائل سنیں ہیں نوابزدہ گزین مری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحصیل کاہان اور ملحقہ علاقوں کی آباد کاری سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے دور کا آغاز ہوگا یہاں کے لوگوں کے بنیادی مسائل حل ہونے سے لوگ تعلیم اور ترقی کی جانب گامزن ہوں گے اور امن وامان کی صورتحال بہتر ہوگی ہمارا مقصد بے لوث لوگوں کی خدمت اور علاقے کی ترقی ہے لوگوں سے مل کر علاقے کی آباد کاری کو مزید تیز کریں گے تاکہ ان علاقوں میں بسے مقامی لوگ جدید سہولتوں سے آراستہ ہوسکیں بلدیاتی الیکشن میں ووٹ کے درست استعمال سے عوام اپنے لئے اہل عوامی نمائندوں کومنتخب کریں تاکہ علاقے میں ترقی و خوشحالی کے دور کا آغاز ہوسکے اور لوگوں کے گلی محلوں کے بنیادی مسائل ختم ہوسکیں اس موقع پر ان کے ہمراہ رائیس نور دین مری ، میر عبدالنبی مری، علی زرکون ، میر محمد مری، وڈیرہ لیاقت علی ، میر نعمت مری ،میر بہاول سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں