محکمہ تعلیم کے افسران کا دورہ بیلہ، صحافیوں کو لاعلم رکھا گیا

بیلہ (انتخاب نیوز) ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن کا دورہ مقامی صحافیوں کو دورے سے لاعلم رکھا گیا، تعلیمی مسائل کے حل اور بہتری کے لیے ڈویژنل ڈائریکٹر کا دورہ بے مقصد قرار۔ منگل کے روز ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن بلال بڑیچ اسسٹنٹ ڈویژنل ڈائریکٹر اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لسبیلہ رفیق بلوچ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل رفعت شاکر بلوچ کے ہمراہ بیلہ کے مختلف اسکولوں کا دورہ کیا۔ اس دورے کے حوالے سے بیلہ کے صحافیوں کو مکمل طور پر لاعلم رکھا گیا۔ بتایا جاتا ہی کہ ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن کی آنکھوں میں دھول جھونک کر محکمہ تعلیم لسبیلہ کے ضلعی آفیسر خانہ پری کرکے چند اسکولوں کا دورہ کروایا۔ عوامی حلقوں نے اس دورے کو بے مقصد قرار دیتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے کہ لسبیلہ کے تعلیمی مسائل کے حل اور تعلیمی بہتری کے حوالے سے اس دورے کا کوئی مقصد کامیاب نہیں رہا۔ جنگل میں مور ناچا کس نے دیکھا کے مصداق ضلعی تعلیمی آفیسر نے اپنی کوتاہیوں کو چھپانے کے لیے ڈویژنل ڈائریکٹر کے دورے کو خفیہ رکھ کر مقامی صحافیوں کو لاعلم رکھا۔ عوامی حلقوں نے مزید کہا کہ مبینہ بدعنوانیوں اور دیگر معاملات پر اس دورے میں ڈویژنل ڈائریکٹر کو آگاہی بھی ضروری تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں